مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال نے بھارت پر زمین قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیپال کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔
بھارت نے چین اور نیپال کی سرحد پر اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل متنازع علاقے میں سڑک بنانے کی آڑ میں قبضہ کرلیا۔
نیپال کی جانب سے بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
نیپالی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جس علاقے میں بھارت نے سڑک بنائی ہے وہ نیپال کی حدود میں آتا ہے۔
وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا یکطرفہ اقدام دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
آپ کا تبصرہ