17 مئی، 2020، 5:35 PM

مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کمشیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کمشیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2  افراد جاں بحق ہوگئے  ہیں جب کہ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا ہے۔  اطلاعات  کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ  میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مقابلے کے دوران مارے گئے ہیں، جہاں انہوں نے ضلع ڈوڈہ  کے علاقے گنڈانا میں آپریشن کے دوران حملہ کیا جس سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

News Code 1900248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha