16 مئی، 2020، 11:19 AM

سعودی عرب کا ٹی وی چينل " ایم بی سی " دہشت گردی کے فروغ اور فتنہ انگیزی میں ملوث

سعودی عرب کا ٹی وی چينل " ایم بی سی "  دہشت گردی کے فروغ اور فتنہ انگیزی میں ملوث

عراق کے پارلیمنٹ کے رکن نے خطے میں سعودی عرب کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ٹی وی چينل " ایم بی سی " دہشت گردی کے فروغ اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار العراق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے پارلیمنٹ کے رکن حسن سالم نے خطے میں سعودی عرب کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ٹی وی چينل " ایم بی سی "  دہشت گردی کے فروغ اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔ عراقی نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل کا آفس عراق میں بند کردینا چاہیے کیونکہ ایم بی سی چینل صحافتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، دہشت گردوں کی اعلانیہ مدد کررہا ہے۔ حسن سالم نے کہا کہ سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل نے تمام ریڈ لائنوں کو عبور کرلیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ سعودی ٹی وی چینل عراق کے شہداء کی توہین کررہا ہے سعودی ٹی وی چینل نے شہید ابو مہدی مہندس کی توہین کی ہے لہذا سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل کا آفس عراق میں فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینلز اپنے ڈراموں کے ذریعہ خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں اور مسلمانوں کی صفوں ميں فتنہ اور فساد پھیلا رہے ہیں۔ حسن سالم نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹی کا کام کررہے ہیں۔

News Code 1900213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha