16 مئی، 2020، 10:54 AM

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث شاہراہ نیلم کابڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث شاہراہ نیلم کابڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں مکانات خالی کرانا شروع کر دیے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لینڈ سلائنڈنگ سے شاہراہِ نیلم کا ملبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے ان ٹیک ڈیم میں ٹوٹ کر گرا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم، کنڈل شاہی، جاگراں سڑک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

News Code 1900211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha