16 مئی، 2020، 10:43 AM

بھارت میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک

بھارت میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام مزدور اپنے علاقوں میں واپس جارہے تھے۔

اطلاعات  کے مطابق حادثہ آج صبح ساڑھے 3بجےاتر پردیش کے علاقے اوریا میں پیش آیا، جہاں مزدوروں کو لے کر جانے والا ٹرک سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گیا۔ ٹرک میں 50 مزدور سوار تھے جو راجستھان سے اپنے علاقوں کو واپس جارہے تھے۔

حادثے کے شکار افراد کا تعلق بہار، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں سے ہے، مقامی اسپتال کےحکام کے مطابق حادثہ میں 24افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے۔

News Code 1900206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha