امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا معاملہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا معاملہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے دو سال مکمل ہونے پرٹوئیٹرپر ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا معاملہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی نفرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ معاہدوں کو نقض کیا ہے ۔ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نفرت ہے ۔ امریکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا ہے وہ دوسروں پر بھی ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے لئے دباؤ ڈالتا  اور انھیں دھمکی دیتا رہا ہے۔ امریکہ کلی طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

News Code 1899994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =