مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 183 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 75 ہزار 292 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا ، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 183 ہو چکی ہے۔
News ID 1899976
آپ کا تبصرہ