ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیرکا فیصلہ خود کرتی ہے۔  جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں دو سال قبل امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہورہا ہے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے گا۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ کی دباؤ کی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور اب امریکی وزیر خارجہ دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں مشارکت کی بات کررہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کو خطرہ ہے کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد کو دوبارہ تمدید کرنے کے اقدام کو روس اور چین ویٹو کردیں گے لہذا امریکہ اپنی اس خفت اور شکست  سے بچنے کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کی بات کررہا ہے۔

News Code 1899741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =