23 اپریل، 2020، 3:20 PM

ایرانی سپاہ خلیج فارس میں ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ

ایرانی سپاہ خلیج فارس میں ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے امریکی صدر کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خلیج فارس میں ہر خطرے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کی  دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خلیج فارس میں ہر خطرے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ میجر جنرل حسین سلامی نے آج ایرانی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل  پاسدار علی رضا تنگسیری اور بعض دیگر اعلی کمانڈروں کے ہمراہ  ایران کے تین جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی کا دورہ کیا۔ میجر جنرل سلامی نے بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں ایران کے پہلے فوجی سیٹلائٹ  " نور " کو خلاء میں  کامیابی کے ساتھ  بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم دنیا پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ملک و قوم کے دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں مستقل ہیں اور ہم اغیار کے زير نظر نہیں ۔ اگر کسی نے خلیج فارس میں ہمارے مفادات کو نقصان پنہچانے کی کوشش کی تو ہم اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ خلیج فارس میں  اگر امریکہ کی  کسی کشتی نے ہمارے لئے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کی تو ہم بھی اسے نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  امریکہ عالمی اور علاقائي سطح پر بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرکے اشتعال پیدا کررہا ہے۔

News Code 1899628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha