21 اپریل، 2020، 4:30 PM

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا ۔

News Code 1899583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha