8 اپریل، 2020، 7:42 PM

رومانیہ میں 10 نومولود بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

رومانیہ میں 10 نومولود بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

یورپی ملک رومانیہ میں ایک ہی دن میں 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد حکام نے میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک رومانیہ میں ایک ہی دن میں 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد حکام نے میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ رومانیہ کے ایک میٹرنٹی ہوم میں ایک ہی روز 10 نومولود بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان بچوں کی ماؤں کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی ملک رومانیہ کے شہر تمیسورا کے ایک میٹرنٹی ہوم میں جنم لینے والے تمام نومولودوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 10 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم حیران کن طور پر بچوں کی مائیں کورونا وائرس سے متاثر نہیں۔

محکمہ صحت نے نوزائیدہ بچوں کی ماؤں میں کورونا وائرس منفی آنے پر میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماؤں نے بھی بتایا کہ طبی عملے نے حفاظتی اقدام نہیں کیے تھے۔ ماسک اور داستانے تک نہیں پہنے ہوئے تھے۔

 محکمہ صحت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر نومولودوں کی طبیت بہتر ہے اور کسی بچے میں تاحال علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ رومانیہ میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 500 مریض ہیں جن میں سے 700  ڈاکٹرز اور طبی عملہ شامل ہے۔

News ID 1899247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha