27 مارچ، 2020، 8:53 PM

آیت اللہ محمد الیعقوبی کی طرف سے قرنطینہ میں موجودپاکستانی زائرین کو امداد کی فراہمی

 آیت اللہ محمد الیعقوبی کی طرف سے قرنطینہ میں موجودپاکستانی زائرین کو امداد کی فراہمی

پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آیت اللہ محمد یعقوبی کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق ان کے دفتر کی طرف سے قرنطینہ میں موجود زائرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام ہادی حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آیت اللہ محمد یعقوبی کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق ان کے دفتر کی طرف سے قرنطینہ میں موجود زائرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گيا ہے۔ حجۃ الاسلام ہادی حسین نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم آیت اللہ یعقوبی کے مرکزی دفتر کی طرف سے قرنطینہ میں موجود زائرین کی امداد رسانی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اس مشکل وقت میں متاثرہ زائرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا۔، پوری قوم پاکستانی زائرین کے ساتھ ہے۔ حجۃ الاسلام ہادی حسین نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس مختلف ممالک سے آنے والے شہریوں کی وجہ سے پھیلا ہے جن میں امریکہ، سعودی عرب ، چین ، اٹلی ، متحدہ عرب امارات شامل ہیں جو ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گئے ہیں اور جن میں کئی افراد کورونا وائرس سے ہلاک بھی ہوگئے ہیں جبکہ ایران سے آنے والے تمام زائرین کو پاکستانی حکومت نے پہلے ہی قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے اور انھیں ٹیسٹ کے بعد اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرنطینہ ایک عالمی وباء ہے اور اسے کسی خاص ملک یا گروہ سے جوڑنا حماقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کورونا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

News Code 1898942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha