مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گائے کا پیشاب پینے سے ایک شخص بیمار پڑ گیا جس کے بعد ویسٹ بنگال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے " گاﺅ موتر " پارٹی کا انعقاد کرنے والے بی جے پی کارکن "نریان چیٹر جی" کو گرفتار کر لیاہے ۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے کارکن نے دعویٰ کیا گائے کا پیشاب خطرناک کورونا وائرس سے حفاظت کرتا ہے جس نے دنیابھر میں دو لاکھ سے زائد لوگوں کومتاثر کیاہے جبکہ آٹھ ہزار افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ۔بی جے پی کارکن نریان چیٹرجی نے ویسٹ بنگال میں "گاﺅ موتر" پارٹی کا انعقاد کیا جہاں لوگ آکر گائے کی پوجا کرتے اور پیشاب پی کر جاتے ۔پارٹی کے دوران نریان چیٹرجی نے ایک پولیس والے کو گائے کا پیشاب پیش کیا اور کہا کہ یہ پرساد ہے ، پولیس اہلکار نے اسے پی لیا اور وہ بیمار پڑ گیا ، جس کے بعد پولیس اہلکار نے بی جے پی کارکن کے خلاف شکایت درج کروائی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے ۔
آپ کا تبصرہ