14 مارچ، 2020، 11:40 AM

حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں

حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں

عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی  نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔ حلبوسی نے کہا کہ حشد الشعبی در حقیقت عراقی فوج کا حصہ ہے اور اس پر امریکی حملے عراق کی قومی حاکمیت کے بالکل خۂاف ہیں، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ کربلا کے زیر تعمیر ايئر پورٹ پر بھی امریکی حملہ عراق کی حاکمیت کے خلاف ہے۔ امریکہ عراق میں بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ حلبوسی نے کہا کہ عراقی حکومت کو امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر اواز اٹھانی چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔

News ID 1898590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha