23 فروری، 2020، 9:13 PM

صدرٹرمپ کا طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

صدرٹرمپ کا طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ افغان امن عمل معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتےہوئےاس نےکہاکہ جی ہاں!میں طالبان کے ساتھ معاہدے پر اپنا نام درج کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط سےمحض چندگھنٹے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردئیے تھے لیکن اب طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی کامیابی کےامکان بڑھ گئے۔واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے منصوبے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت طالبان ایک ہفتے تک اپنی کارروائیوں میں نمایاں کمی لائیں گے،منصوبے کی کامیابی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین 18 ماہ کے لیے افغان امن عمل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

News Code 1898089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha