امریکہ نے القاعدہ کے اہم رہنما کو ہلاک کردیا

امریکی فورسزنے یمن میں آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فورسزنے یمن میں آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کررہے تھے ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اورجزیرہ نما عرب میں مزید کمزورکردے گی۔ اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کولاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے ہی تشکیل دیا تھا اور امریکہ آج بھی القاعدہ ، داعش اور طالبان کے بعض اہم رہنماؤں کی حمایت اور پشت پناہی جاریر کھے ہوئے ہے۔

News Code 1897639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =