سعودی عرب کا امریکہ کے صدی معاملہ کے بارے میں متضاد ، دو پہلو اور منافقانہ بیان

سعودی عرب کے وزير خارجہ نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں امریکی صدر کے صدی معاملے کی مذمت کرنے سے گریز کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ نفاق پر مبنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں امریکی صدر کے صدی معاملے کی مذمت کرنے سے گریز کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ نفاق پر مبنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کی اجرائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب فلسطینی عوام کے منصفانہ حقوق اور مستقل فلسطینی ریاست کے قیام کے سلسلے میں اپنی کوشش جاریر کھےگا۔ سعودی عرب نے اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے صدی سودے اور معاملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا ، امریکہ صدر کا یکطرفہ منصوبہ اچھا منصوبہ ہے۔ امریکی صدر کے یکطرفہ امن منصوبے کو فلسطینیوں سمیت کئی عرب اور اسلامی ممالک نے رد کردیا تھا صرف سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے سازشی سودے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1897548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =