بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 10 فلسطینی زخمی

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر فائرنگ کرکے 10 فلسطینی نمازیوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر فائرنگ کرکے 10 فلسطینی نمازیوں کو زخمی کردیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائيلی پولیس نے 3 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ ہزاروں فلسطینی خصوصی طور پر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں اور اسرائیل تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔  واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا تنازع منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر پہلا حملہ ہے۔

News Code 1897474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =