ایران کے حملے میں 64 امریکی فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئیں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نیا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملے میں 64 امریکی فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نیا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملے میں 64 امریکی فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئیں۔  واضح رہے کہ پینٹاگون اس سے قبل دو دفعہ زخمی اہلکاروں کی تعداد مختلف بتا چکا ہے۔پینٹاگون نے ایک بار پھر ایرانی حملے میں زخمی امریکی فوجی اہلکاروں کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 64 تھی جنہیں شدید دماغی چوٹیں آئی تھیں۔

ایران نے القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا تھا۔ جس میں کم سے کم 80 امریکی فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1897470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =