چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ

پاکستان میں حزب اختلاف نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حزب اختلاف نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔ چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ ن لیگ کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی مائیں رو رہی ہیں اور ہم خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، ابھی تک اس حوالے سے حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے، ہم ہر مسئلہ پرجان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ ہم پاکستانیوں کو چین سے واپس نہیں لائیں گے، کورونا وائرس ایک آفت اور وبا ہے جس سے لڑنا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مشکل وقت ہے رونے گھبرانے کے بجائے حالات کا مقابلہ کیا جائے، یہ وباء ان شاء اللہ ختم ہوگی، حکومت فوری طور پر معلومات کے لیے مرکز قائم کرے اور حکومت چین میں پھنسے طلباء کو سہولیات دے۔ پی پی پی کے رحمان ملک نے کہا کہ حکومت خصوصی طیارے بھیج کر پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر واپس لائے، ان کے آنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو تو ضروری طبی انتظامات کر لیں، طلبہ کو کورونا وائرس کے اسکریننگ ٹیسٹ کے بعدوالدین کے حوالے کیا جائے، کوئی ملک کسی بھی قانون کے تحت اپنے باشندوں کوواپس آنے سے نہیں روک سکتا، حکومت کا پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ افسوس ناک اور ناقابل قبول ہے، دوسرے ممالک بھی اپنے باشندوں کو چین سے واپس لاچکے ہیں۔

News Code 1897467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =