24 جنوری، 2020، 5:12 PM

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکہ/ پرخوفناک آگ بھڑک اُٹھی

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکہ/ پرخوفناک  آگ بھڑک اُٹھی

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حادثے کے مقام پرخوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور شعلے آسمان کو چھونے لگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حادثے کے مقام  پرخوفناک  آگ بھڑک اُٹھی اور شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن کے شمالی علاقے میں زوردار دھماکے سے شہر گونج اُٹھا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے تک ٹوٹ گئے جب کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر فوراً آگ بھڑک اُٹھی اور فلک کو چھونے والے شعلے دور ہی سے دکھائی دے رہے تھے۔ ریسکیو ادارے اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم واسٹن گرینڈنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ دھماکہ ان کی فیکٹری میں ہوا ہے جہاں مشینوں کے پرزہ جات بنائے جاتے ہیں۔ اس حادثے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں۔

News Code 1897288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha