18 جنوری، 2020، 5:31 PM

دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے انسان کا انتقال ہوگیا

دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے انسان کا انتقال ہوگیا

دنیا کے سب سے چھوٹے اور پستہ ترین قد والے نیپالی شہری " کھجیندرا تھاپا مگر" کا 27 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے سب سے چھوٹے اور پستہ ترین قد والے نیپالی شہری " کھجیندرا تھاپا مگر" کا  27 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے تسلیم شدہ پستہ ترین قد والے " کھجیندرا تھاپا مگر"  مختصر علالت کے بعد 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ " کھجیندرا تھاپا مگ" ‘نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے جس نے اُن کے دل پر اثر کیا۔  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر " کھجیندرا تھاپا مگر" کی موت تصدیق کرتے ہوئے اُن کی بے وقت موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیپالی شہری " کھجیندرا تھاپا "  کا قد صرف 2 فٹ 41 انچ کے قریب تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اُن کی 18 ویں سالگرہ پر 2010 میں پستہ ترین قد کا اعزاز بخشا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد یہ اعزاز نیپال سے ہی تعلق رکھنے والے چندر بہادر ڈانگی کو 21.55 انچ ہونے پر دے دیا گیا تھا تاہم چندر بہادر ڈانگی کا 2015 میں انتقال ہوگیا جس کے بعد دوبارہ یہ اعزاز " کھجیندرا تھاپا مگر" کو دیا گیا تھا۔

News ID 1897124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha