9 جنوری، 2020، 8:25 PM

آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی

آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، تعویزوں کی جب ضرورت ہو کام آتے ہیں، یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائےگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔

News ID 1896890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha