8 جنوری، 2020، 11:44 AM

تہران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ/ 176 مسافر ہلاک

تہران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ/ 176 مسافر ہلاک

تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرائن کے وزیراعظم نے طیارے میں 176 افراد سوار ہونے کی تصدیق کی جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 اہلکار شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ایران، کینیڈا، سویڈن، یوکرائن، برطانیہاور افغانستان کے مسافر شامل ہیں۔ بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔ حادثہ تکینکی خرابی کے باعث ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔

News ID 1896851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha