3 جنوری، 2020، 9:28 AM

ظالموں سے سخت انتقام لیا جائےگا/ تین دن سوگ کا اعلان /شہیدقاسم سلیمانی کا مشن جاری رہےگا

ظالموں سے سخت انتقام لیا جائےگا/ تین دن سوگ کا اعلان /شہیدقاسم سلیمانی کا مشن جاری رہےگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میجرجنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کی اور ایران میں تین دن تک سوگ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: ظالموں اور مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا اورشہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کا مشن جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میجرجنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کی اور ایران میں تین دن تک سوگ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: ظالموں اور مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا اورشہید قاسم سلیمانی اوب مہدی مہندس کا مشن جاری رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہید قاسم سلیمانی اسلام کے ممتاز اور مایہ ناز کمانڈر تھے جنھوں نے طویل عرصہ تک مجاہدت ، شجاعت اور اخلاص کے میدانوں میں بے مثال نقوش قائم کئے اور عالمی شیطانی طاقتوں اور ان کے حامی شرپسندوں اور دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کے دوران اپنی دیرینہ آرزو اور تمنا ( شہادت ) تک پہنچ گئے گئے ۔ شہادت شہید قاسم سلیمانی کی دیرینہ تمنا تھی اور وہ اپنی دیرینہ آروز تک پہنچ گئے۔  شہید قاسم سلیمانی کو ان کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں اللہ تعالی نے شہادت کا بہرتین صلہ عطا کیا ہے۔  اللہ تعالی شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ہمراہ دیگر شہیدوں خاص طور پر شہید اسلام ابو مہدی مہندس کو شہدائے اسلام کے ساھت محشور فرمائے ۔ میں کی دردناک شہادت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ( ارواحنا فداہ ) ایرانی عوام اور شہداء کے اہلخانہ ، ساتھیوں اور ہمدردوں کو تعزیت، تسلیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر میں تین دن تک سوگ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا مشن جاری رہےگا۔

News ID 1896717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • SYED ABU UL HASSAN PK 13:09 - 2020/01/03
      0 0
      aLLAH UN KY DUSHMNO KW ZRWR KIFR E KRDAR TH PONCHAY GA KIONKEH aQAY rAHBR KBHI JHOT NI BOLTY. DOWN WITH USA