یورپی یونین میں امریکہ کے سفیر پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

یورپی یونین میں امریکہ کے سفیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریب ساتھیوں میں شمار کیے جانے والے 62 سالہ گورڈن سونڈ لینڈ پر کم سے کم 3 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین میں امریکہ کے سفیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریب ساتھیوں میں شمار کیے جانے والے 62 سالہ گورڈن سونڈ لینڈ پر کم سے کم 3 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کردیئے ہیں۔  گورڈن سونڈ لینڈ پر ایک ایسے وقت میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں جب  امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے میں گورڈن سونڈ لینڈ کا کردار انتہائی اہم ہے اور وہ امریکی صدر کے اسی مقدمے میں گواہ بھی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوان کی خصوصی کمیٹی مواخذے کی تفتیش کر رہی ہے۔

News Code 1895770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =