ایرانی قوم کے دشمنوں کی ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنے کی کوشش

قم میں ایک دینی مرجع نے ایرانی عوام کو دشمن کے منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں ایک دینی مرجع آیت اللہ سید محمد علی علوی  نے ایرانی عوام کو دشمن کے منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ آیت اللہ علوی نے کہا کہ مؤمن ایکدوسرے کو موعظہ کرتے ہیں اور مؤمن کی نصیحت بہت ہی اہم ہے۔ آیت اللہ علوی نے ولایت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت بہت ہی اہم مسئلہ ہے اور ولایت میں سرفہرست امام زمانہ (عج) ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علماء ، دینی بزرگ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ولایت اس کے بعد ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور دینی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں ولی فقیہ کا نقش بہت ہی اہم ہے اور جوانوں کو ولایت فقیہ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔

News Code 1895561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =