مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں آج 9 نومبر کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا 142واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ولادت اقبال کے حوالہ سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینار، مباحثوں اور سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا، ریڈیو، ٹی وی پرخصوصی پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ برصغیر کے عظیم فلاسفر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں اپنی شاعری کے ذریعہ بیداری پیدا کی۔
آپ کا تبصرہ