پاکستان میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر پنوعاقل کے نواحی علاقے میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر پنوعاقل کے نواحی علاقے میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مولوی شفقت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  بائجی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد مولوی شفقت سمیجو کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر مدرسے میں پڑھنے والی 8 سالہ معصوم افسانہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ایس ایس پی سکھر عرفان سمون نے بتایا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

News Code 1895015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =