19 اکتوبر، 2019، 7:47 PM

ہیلری کلنٹن کی حساس ایمیل کے بارے میں تحقیقات مکمل

ہیلری کلنٹن کی حساس ایمیل کے بارے میں تحقیقات مکمل

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی حساس ایمیل کے بارے میں تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں، جس میں 38 سرکاری ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی حساس ایمیل کے بارے میں تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں، جس میں 38 سرکاری ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلری کلنٹن کے اپنے دور وزارت خارجہ میں حساس معلومات کے تبادلے اور ترسیل کے لیے محفوظ سرکاری ای میل سرور کے بجائے اپنا نجی اکاؤنٹ استعمال کرکے اہم ملکی معلومات کو عام ہونے کے خطرے سے دوچار کرنے کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے جس میں 38 سرکاری ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے اپنے دور وزارت میں نجی ای ميل اکاؤنٹ کے استعمال کا معاملہ ميڈيا کی کافی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے جس کی کی تفتيش مکمل ہوچکی ہے جس میں 38 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اہم اور حساس ملکی معلومات کے لیے نجی ای میل استعمال کرنے یا دیگر غفلتیں برتنے کے 38 افراد مرتکب پائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر وزارت خارجہ کا عملہ ہے اور ان میں سے ایک کے خلاف کارروائی کا امکان بھی ہے۔

News Code 1894707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha