شام پر اسرائیلی حملے عدم استحکام کا باعث

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملے عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملے عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ جانب کوشش کرنی چاہیے اور ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے۔ لاوروف  نے ایرانی فوج کی شام میں موجودگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی اور شامی حکومت کی درخواست پر ہے جبکہ شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی اور شامی حکومت کی مرضی کے خلاف ہے۔

News Code 1894278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =