3 اکتوبر، 2019، 6:20 PM

پیرس میں چاقوبردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک

پیرس میں چاقوبردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پیرس شہر کے مرکز میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں چاقو بردار شخص نے وہاں موجود افراد پر حملہ کردیا ، حملہ آور کانشانہ بننے والوں میں پولیس افسر سمیت عام شہری بھی  تھے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق  چاقو حملے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ حملہ آور 20 سال  سے پولیس کے لیے کام کرتاتھا تاہم اس کے محکمے میں ملازمت اور کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

News Code 1894274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha