طالبان دہشت گردوں کے وفد کی پاکستانی وزير خارجہ سے ملاقات

طالبان دہشت گردوں کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے وفد نے پاکستان کے وزير خآرجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے وفد نے پاکستان کے وزير خآرجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ طالبان دہشت گردوں کے وفد کی قیادت ملا برادر کررہے ہیں ۔ پاکستانی وزير خآرجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان دہشت گردوں کے وفد کو پاکستانی وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتِ حال، افغان امن عمل، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر خآرجہ نے کہاکہ پاک افغان برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ پاکستان اور افغانستان یکساں بھگت رہے ہیں۔

News Code 1894256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =