مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ہنگو کے علاقہ میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زرگیری علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے لوگ عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زرگیری کے قریب مسلح افراد کا ایک گروپ پہلے سے ہی تاک میں بیٹھا تھا، جس نے کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔
پاکستان میں ہنگو کے علاقہ میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
News ID 1894139
آپ کا تبصرہ