پاکستان کے علاقہ چمن میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنما ملا محمد حنیف سمیت 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنما ملا محمد حنیف سمیت 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ ملا محمد حنیف کو زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔

جمعیت علماء اسلام " ف " کے سربراہ ملا فضل الرحمٰن نے ملا محمد حنیف کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل ملا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، اُن کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکہ ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قریب کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد دفاتر، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

News Code 1894136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =