مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ رجب طیب اردوغان اسلام آباد میں پاک ترک اعلی سطح کی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ترک صدر طیب اردوغان اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے،دورے کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تعاون کے مزید شعبوں کی تلاش بھی کی جائے گی۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
News ID 1894134
آپ کا تبصرہ