تنزانیا میں امریکی نوجوان ڈوب کر ہلاک

تنزانیا میں زیر آب محبت کا اظہار کرنے اور شادی کی پیشکش کرنے والا امریکی نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تنزانیا میں زیر آب محبت کا اظہار کرنے اور شادی کی پیشکش کرنے والا امریکی نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔  اطلاعات کے مطابق اسٹیون ویبر نامی امریکی شہری اور اس کی گرل فرینڈ کینیشا انٹونے تنزانیا کے پیمبا جزیرے سے دور مانٹا ریسورٹ کے ایک زیر آب کیبن کے کمرے میں تعطیلات منانے کے لیے ٹھہرے ہوئے تھے جو ساحل سے 250 میٹر کی دوری پر تھا۔

اسٹیون ویبر نے تیسرے روز اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کے لیے پانی میں غوطہ لگایا اور زیر آب کیبن کے اپنے کمرے کی کھڑکی کے شیشے میں تحریری خط چسپاں کیا، اندر کمرے سے ان کی گرل فرینڈ سارے منظر کی ویڈیو بنا رہی تھی۔ویبر انگوٹھی نکالنے کے لیے پلٹے تو گہرائی میں کھو گئے اور کبھی واپس نہیں آئے۔

غوطہ خور کی ٹیم نے اسٹیون ویبر کی لاش کو نکال لیا، ریسٹورینٹ انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹیون بغیر اطلاع دیئے اکیلے ہی گہرے پانی میں غوطہ لگانے چلے گئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچیں لیکن تب تک بہت دیر ہوگئی تھی۔ گو اسٹیون نے تیراکی والا چشمہ اور فلپرس پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ ڈوب گئے۔

News Code 1893972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =