22 ستمبر، 2019، 5:45 PM

پاکستان کی تین اہم موٹرویز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان کی تین اہم موٹرویز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کراچی لاہور، سکھر ملتان اور حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر میں زائد ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نےایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کراچی لاہور، سکھر ملتان اور حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر میں زائد ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آڈٹ رپورٹ میں ملک کی تین اہم موٹرویز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کراچی لاہور موٹروے کے لاہورعبدالحکیم سیکشن ، سکھر ملتان موٹروے اور حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر میں زائد ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

آڈٹ دستاویز کے مطابق لاہور موٹروے کے عبدالحکیم سیکشن میں 7 ارب 31 کروڑ سے زائد اضافی ادائیگیاں کی گئیں، سکھر ملتان سیکشن میں 4 ارب 95 کروڑ سے زائد اور تھا کوٹ حویلیاں سیکشن میں 6 ارب 70کروڑ سے زائد کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران کام کے سکوپ میں کمی کی گئی لیکن منصوبوں کی لاگت میں کمی نہ لائی گئی، کنٹریکٹر کی جانب سے پراجیکٹ کے سکوپ میں کمی پر رقم بچانے کے باوجو د این ایچ اے کو واپس نہیں کی گئی، یہ اضافی رقم ریکور کی جائے، رپورٹ کے مطابق ستمبر 2018میں این ایچ اے کو اضافی ادائیگیوں کے سلسلے میں آگاہ کیا گیا۔

News ID 1893968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha