سعودی عرب کی یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے میں ایران کا نام لے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے میں ایران کا نام لے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے عافیت اسی میں ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی تجویز کو قبول کرلے ۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز اور عوام نے یکطرفہ جنگ بندی کرکے دنیا کو امن و صلح کا پیغام بھیجا ہے۔ اگر سعودی عرب نے یمنی عوام اور فوج کے امن کے پیغام کا مثبت جواب نہ دیا تو پھر خطے میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار سعودی عرب ہوگا۔سید عباس موسوی نے کہا کہ یمن جنگ ميں اپنی شکست کو چھپانے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب آرامکو پر حملے کا الزام ایران پر عائد کررہے ہیں جبکہ ان کے پاس اس کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

News Code 1893963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =