افغانستان میں بم دھماکے میں ایک حاملہ خاتون اور 2 بچے ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار کے جنوبی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں حاملہ خاتون اور 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار کے جنوبی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں حاملہ خاتون اور 2 بچے ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی اسپتال کے سربراہ قاسم سنگن کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 7 بچے اور 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں جبکہ ایک بچے کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 4 دہائیوں سے ہونے والی جنگوں کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں غیر استعمال شدہ بارودی سرنگیں، آرٹلری شیل، بم اور دیگر گولہ بارود موجود ہے۔

News Code 1893962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =