کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک خاتون زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کامران چورنگی پر گاڑی پر فائرنگ کی۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 30 بور پستول استعمال کی گئی، ملزمان نے گاڑی پر 5 سے 6 گولیاں چلائیں، فائرنگ کرنے والے ملزمان نے ہیلمٹ اور نقاب پہنا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد گلستان جوہر بلاک 15 کے رہائشی ہیں۔

News Code 1893960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =