ہم بعض پڑوسیوں کی ماضی کی خطائیں اور غلطیاں معاف کرنے کے لئے تیارہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں منعقد فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں اور حتی ان کی ماضی کی خطائیں بھی معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران بھر میں آج ہفتہ دفاع مقدس قومی جوش و ولولہ سے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر مسلح افواج کی شاندار فوجی پریڈز کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے شاندار فوجی پریڈ منعقد ہوئی ۔ جس میں صدر حسن روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران پر معدوم صدام کی یلغار کو 39 سال بیت گئے ہیں ہمیں انقلاب اسلامی کے پہلے عشرے کا ایک بار پھر مطالعہ کرنا چاہیے۔ ہم نے انقلاب اسلامی کی بدولت استقلال اور آزادی حاصل کرلیا ، لیکن دشمن نے انھیں ہم سے سلب کرنے کے لئے گھناؤنی سازشوں اور کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ہم پر آٹھ سال تک جنگ مسلط کی گئی ۔ ایرانی قوم، ایران کی مسلح افواج نے بڑھ کر دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کامقابلہ کیا اور آج خطے میں ایران کی مسلح افواج امن و صلح اورپائدارسلامتی کامظہر ہیں۔ صدر حسن روحانی نے ہمسایہ ممالک کو امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو امریکہ کے تخریبی اور ظالمانہ اقدامات سے آگاہ رہنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں اور حتی ان کی ماضی کی خطائیں اور غلطیاں بھی معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔

News Code 1893959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =