21 ستمبر، 2019، 5:02 PM

ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہر ڈرون کو تباہ کردیا جائےگا

ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہر ڈرون کو تباہ کردیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہر ڈرون طیارے کو تباہ کردیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہر ڈرون طیارے کو تباہ کردیا جائےگا۔

جنرل سلامی نے غنیمت میں پکڑے گئے ڈرون کی پہلی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنی تاریخ سے وابستہ ہے اور ہر معاشرے اور سماج کی حیات اس کی تاریخی میراث ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ڈرون نمائش مختلف قسم کے غنیمت میں پکڑے گئے ڈرون ہیں جو تلخ اور شیریں دو موضعات کا مظہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تلخی اس بات کی ہے کہ امریکہ نے ان ڈرون کے ذریعہ ہمارے سرزمین پر حملہ کیا اور شیریں بات یہ ہے کہ ہم نے انھیں سرنگوں کردیا۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایران پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہر ڈرون کو سرنگوں کردیا جائےگا۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایران کا جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران علاقائی و عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ جنگ ایران کی سرحدوں سے باہر لڑی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہے اگر ہم گذشتہ 40 برسوں کام طالعہ کریں تو ہمیں جگہ جگہ اللہ تعالی کی نصرت اور مدد دکھائی دیتی ہے اللہ تعالی نے طبس کے واقعہ میں ہماری مدد کی اور ہمارے دشمنوں کو ريکستان میں تباہ و برباد کردیا، دفاع مقدس مين بھی اللہ تعالی نے ہماری نصرت اور مدد کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت اور ترقی میں اللہ تعالی کی مدد کارفرما ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کو ماضی کی تاریخ سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

News ID 1893943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha