مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک تنزانیا کے سفاری پارک میں خونخوار چیتا آرام کرنے کےلیے سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ گیا۔ اطلاعات کے مطابق جب امریکی سیاحوں کا گروپ سیر کر رہا تھا کہ اچانک ایک چیتا جیپ پر چڑھ گیا اور یوں بیٹھ گیا کہ جیسے بہت تھک گیا ہو اور آرام کرنا چاہتا ہو۔ چیتے کی آمد پر سیاح بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم ساتھ موجود سفاری گائیڈ نے انہیں سانس روک کر مجسمے کی طرح بیٹھنے کی ہدایت کی تاکہ چیتا ان پر حملہ نہ کر سکے۔ سفاری گائیڈ کا مشورہ کام آیا اور یوں چیتاآرام کا شوق پورا کر کے گاڑی سے اتر گیا اور سیاحوں نے بھی چیتے کے جانے پر سکون کا سانس لیا۔
افریقی ملک تنزانیا کے سفاری پارک میں خونخوار چیتا آرام کرنے کےلیے سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ گیا۔
News ID 1893712
آپ کا تبصرہ