10 ستمبر، 2019، 7:33 PM

کربلائے معلی میں 31 افراد شہید اور 100 زخمی

کربلائے معلی میں 31 افراد شہید اور 100 زخمی

عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 100 زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلا معلی  میں عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں  31 افراد شہید اور 100 زخمی ہو گئےہیں۔

عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ کے واقعے میں 31 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں 100 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے موقع پر نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام  اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں لاکھوں افراد دنیا بھر سے کربلا میں جمع ہوتے ہیں اور پیغمبر اسلام کو ان کے نواسے کا پرسہ دیتے ہیں۔

News ID 1893649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha