7 ستمبر، 2019، 4:37 PM

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی پر پُر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 14 اور 17 سال ہیں۔ واضح رہے کہ نہتے فلسطینی شہری گزشتہ برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر اپنے گھروں کو واپسی کی مہم کے تحت ہر جمعے کو پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں 62 مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی جارحیت میں500 سے زائد فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

News Code 1893572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha