راولپنڈی میں اسپتال میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم تحسین پولیس کی وردی میں اسپتال  میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت لارسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ لارسب کلرسیداں سے علاج کرانے آیا تھا جبکہ نوید اس کا تیماردار تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لارسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔فائرنگ اور قتل کے واقعہ سے متعلق پولیس مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1893365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =