26 اگست، 2019، 11:15 AM

ٹرمپ کو ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں

ٹرمپ کو ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں

جرمنی کے ایک اخبار نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف مؤقف کو رد رکتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے اخبارفرانکفرٹ الگمانیہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف مؤقف کو رد رکتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اخبارفرانکفرٹ الگمانیہ نے فرانس میں جی 7 اجلاس کے بارے میں مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں جی 7 اجلاس میں شریک ممالک نے  مختلف اہم موضوعات جیسے بریگزٹ ، ماحولیات، یورپ اور امریکہ کے تجارتی تعلقات اور ایران کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ جرمن اخبار نے امریکی صدر ٹرمپ کے متضاد مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ایک طرف ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے بیتاب ہیں اور دوسری طرف ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات قائم کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔  جرمن اخبار کے مطابق فرانسیسی صدر ٹرمپ کو ایران کے بارے میں قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جبکہ ایرانی حکام امریکہ اور یورپی ممالک کی مشترکہ سازشوں کے بارے میں آگاہ ہیں۔

News ID 1893236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha