مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ اگر کشمیر پر کسی قسم کے مذاکرات ہوئے تو وہ پاکستان کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں۔ تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کوبھارت نے ایک بار پھر رد کردیا ہے۔
بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
News ID 1892644
آپ کا تبصرہ