پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض

پاکستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزارمریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے 12 ہزار 202 مریض رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 6 ہزار 867 اور خیبر پختون خواہ میں 2ہزار 4 مریض ہیں، وفاق میں 2 ہزار 424 جبکہ بلوچستان میں 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

News Code 1892641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =